ارنا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل،رافائل گروسی کے سا تھ ملاقات میں ایران کے ایٹمی مسئلے اور جوہری توانائی سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انھوں نے اس ملاقات میں امید ظاہر کی کہ جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی ایران کے ایٹمی مسائل، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوزوں کے حوالے سے تعاون اور اسی طرح جاپان کے فوکو شیما ایٹمی پاور ہاؤس کے ایٹمی فضلے کے مسئلے میں حقیقت پسندی اورغیر جانبداری کے ساتھ منصفانہ اور پیشہ ورانہ جائزہ لے گی۔
چین کے وزیر خارجہ نے یہ بات ایسی حالت میں کہی ہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے چینی میڈیا ہاؤس، سی ایم جی (CMG) کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ ہمیں ایک سمجھوتے کی ضرورت ہے اور جلد سے جلد ضرورت ہے۔
رافائل گروسی نے کہا کہ ہم یہ درخواست ایران اور امریکا کی اہم نشست سے پہلے کررہے ہیں جو آئندہ چند گھنٹوں میں عمان میں منعقد ہونے والی ہے۔
آپ کا تبصرہ